ٹک ٹاک پر 2کروڑ سے زائد پاکستانی ویڈیوز حذف

98فیصد کنٹنٹ پیشگی ہٹایا گیا، 95.9فیصد ویڈیوز 24گھنٹوں میں ڈیلیٹ 
جعلی و کم عمر صارفین کے لاکھوں اکائونٹس بھی بند کیے گئے:ٹک ٹاک رپورٹ 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)ٹک ٹاک نے مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں۔ ٹک ٹاک نے کہا 98 فیصد کنٹنٹ پیشگی طور پر ہٹایا گیا جبکہ 95.9فیصد ویڈیوز 24 گھنٹوں کے اندر ڈیلیٹ ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق جعلی اور کم عمر صارفین کے لاکھوں اکائونٹس بھی بند کیے گئے۔