تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر جھڑپیں شروع، پہل کے الزامات

جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے،ترجمان تھائی فوج
بینکا ک،کمبوڈیا (آئی این پی )تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع ہو گئیں۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے نئے مقامات پر جھڑپوں کو بڑھا دیا ہے۔تھائی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈین ملٹری نے ہتھیار اور فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے، کمبوڈین فوج سے جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ترجمان تھائی فوج کا کہنا ہے کہ ہماری فوج کی جانب سے بھی کمبوڈین حملے کا بھرپور جواب دیا گیا