بیجنگ(یواین پی) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کمبوڈیا۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ پڑوسی ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ سب سے فوری کام فائر بندی اور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں گے