اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے افسروں کی ترقی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کے افسران کی ترقی کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا ہے اور 12مارچ تک سلیکشن بورڈ کا اجلاس نہ کرنے کاحکم دیا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر احکامات جاری کیے ۔گریڈ 21 سے 22 میں پروموشن کے لیے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے افسران کی پروموشن پر حکم امتناع جاری کر دیا