اسلام آباد(یواین پی)سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے،پاکستان کا دو ٹوک موقف بھارتی خط کا جواب دیدیا، پاکستان نے اپنے خط میں بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیا ہے، اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، وفاقی سیکریٹری آبی وسائل سید علی مرتضیٰ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کوخط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ 1960ء میں یک طرفہ معطلی کی کوئی شق ہی نہیں۔پاکستان نے اپنے خط واضح کیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر پر بھارت کو خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معاہدے کے تحت سندھ طاس کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا ہے