دی ہیگ(آئی این پی )اقوام متحدہ کی ایک اعلی عدالت نے ایک تاریخی فیصلے میں ممالک کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی پر ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ کرنے کی راہ ہموار کر دی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف کے جج نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا سبب کون ہے اس کا تعین کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔