غزہ جنگ بندی مجوزہ معاہدہ، حماس نے جواب ثالثوں کو بھیج دیا

   اسرائیلی پارلیمنٹ نے مغربی کنارے میں اسرائیل خودمختاری کی مجوزہ درخواست کی منظوری د یدی
غزہ(آئی ین پی ) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے مجوزہ معاہدے پر اپنا جواب ثالثوں کے حوالے کر دیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی حمایت یافتہ تجاویز پر اپنا باضابطہ جواب ثالثوں(قطر اور مصر)کو بھیج دیا ہے۔فلسطینی عہدیدار نے معاہدے سے متعلق حماس کا جواب ثالثوں کو بھیجنے کی تصدیق کی لیکن فوری طور پر جواب کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں