واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب 24گھنٹوں میں آجائیگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر اور امریکا کی غزہ جنگ بندی کی جو نئی تجاویز حماس کو پیش کی گئی تھیں حماس اس تجویز کردہ جنگ بندی پر دیگر مزاحمتی گروپوں سے مشاورت کررہی ہے اور ممکنہ طور پر اگلے 2 دن میں جواب دے سکتی ہے۔ ترک خبر رساںادارے نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حماس نئی تجاویز قبول کرنے کا سوچ رہی ہے۔اس کے علاوہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امکان ہے غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس کا جواب اگلے 24 گھنٹوں میں آجائیگا۔