روس یوکرین مذاکرات سے زیادہ توقعات نہیں:امریکی وزیر خارجہ

مذاکرات میں بریک تھرو ٹرمپ پوتن ملاقات کے بعد ہو سکتا ہے،غزہ کی صورتحال پریشان کن ،مارکوروبیو
  استنبول(آئی این پی)امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ ترکیہ میں روس یوکرین مذاکرات سے متعلق زیادہ توقعات نہیں ہیں ۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی ترکیے پہنچے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن کے قیام تک معاملے کے حل کے خواہاں ہیں ۔ استنبول میں مذاکرات کے بعد ٹرمپ پوتن ملاقات کے ٹائم لائن کا فیصلہ کریں گے، روس یوکرین مذاکرات میں بریک تھرو ٹرمپ پوتن ملاقات کے بعد ہو سکتا ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا امریکا غزہ کی صورتحال پر پریشان ہے، غزہ میں امداد کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، امریکا متبادل منصوبے کے لیے تیار ہے، امریکا غزہ کے عوام کی تکالیف سے متعلق بے حس نہیں، غزہ کے عوام کو امداد فراہم کرنے کے مواقع موجود ہیں۔