خوراک کی تلاش میں فلسطینیوں کا قتل ناقابل قبول ہے:کینیڈا

ڈبلیو ایچ او کے عملے ، تنصیبات اور امدادی قافلوں پر اسرائیلی حملے قبول نہیں: وزارت خارجہ 
اوٹاوا،تل ابیب  (آئی این پی )کینیڈین وزارت خارجہ نے غزہ میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوراک کی تلاش میں فلسطینیوں کا قتل ناقابل قبول ہے۔اسرائیلی فورس کی جانب سے غزہ میں خوراک کی تلاش میں فلسطینیوں پر حملے کرکے انہیں شہید کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بچے خوراک کی شدید کمی کی وجہ سے بھوکے مر رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے م مطابق فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر کینیڈین وزارت خارجہ نے  غزہ میں اقوام متحدہ کی زیر قیادت امداد کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  ڈبلیو ایچ او کے عملے ، تنصیبات اور امدادی قافلوں پر اسرائیلی حملے قبول نہیں۔