استنبول(آئی این پی ) کریملن نے روس اور یوکرین کے مابین سات ہفتوں بعد استنبو ل میں ہونے والی بات چیت کے بعد کسی بڑی پیش رفت کی توقعات کو کم کر دیا، جبکہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اسے پیوٹن سے ممکنہ ملاقات کی تیاری کا موقع قرار دیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، کریملن نے استنبول میں یوکرین کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعدکریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یقینا کوئی بھی آسان راستے کی توقع نہیں رکھتا، یہ یقینا ایک بہت مشکل گفتگو ہوگی، کیونکہ دونوں فریقین کے منصوبے مکمل طور پر ایک دوسرے کے مخالف ہیں