او میڈیم!مہربانی کریں اپنے کام سے کام رکھیں: علی امین گنڈاپور کا شاندانہ گلزار کو جواب

اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور نے شاندانہ گلزار کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ او میڈیم! آپ ہر گروپ میں شروع ہو جاتی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق گنڈاپور نے شاندانہ گلزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مہربانی کریں اپنے کام سے کام رکھیں، کس نے کیا کیا اس کی بجائے آپ بتائیں آپ نے کیا کیا؟علی امین گنڈاپور نے اپنے دور وزارت اعلی میں پی ٹی آئی کے افراد کی جیلوں میں بند ہونے کی صورت حال کے حوالے سے بتایا الحمد للہ تمام چیزوں کو بہترین طریقے سے دیکھا گیا تھا، کیسز، فیملیز اور مچلکوں تک تمام چیزوں کا خیال رکھا گیا تھا، گرفتار ہونے والے تمام لوگوں کو جلد از جلد رہا بھی کیا گیا تھا۔