جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں‘ فروری میں 11 افراد نے زندگی کا خاتمہ کیا
جون میں8افراد نے موت کو گلے لگا لیا‘جولائی کے پہلے 20 دنوں کے دوران 6 مردوں اور 3 خواتین نے خودکشیاں کیں:رپورٹ
لاہور( رپورٹ کاشف بٹ )لاہور میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ، رواں سال کے دوران 75 افراد جان کی بازی ہار گئے، تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور گھریلو ناچاکی کے باعث خودکشی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو آیا ہے رواں سال 2025 کے آغاز سے جولائی کے پہلے 20 دنوں تک مختلف وجوہات کی بنا پر 75 افراد نے خودکشی کی، جن میں 50 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں خودکشی کے 12 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 9 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔ فروری میں 11 افراد نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، جن میں 7 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ مارچ کے مہینے میں 6 واقعات پیش آئے جن میں 4 مرد اور 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیںاپریل میں خودکشی کے 12 کیسز سامنے آئے، جن میں 8 مرد اور 4 خواتین شامل تھیں، جب کہ مئی میں یہ تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی، جن میں 13 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔ جون میں 8 افراد نے خودکشی کی، جن میں 3 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں جبکہ جولائی کے پہلے 20 دنوں کے دوران مزید 9 خودکشیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 6 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔