سندر میں30سالہ حمزہ نے ٹاور سے کود اورنشتر کالونی میں علی صابر پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہورمیں مختلف مقامات پر دو نوجوانوں نے بیروزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر زندگیاں ختم کرلیں ۔ سندر کے علاقہ میں 30 سالہ حمزہ نے بیروز گاری سے مایوس ہوکر ٹاور سے کود کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ نشتر کالونی حاکم چوک کے قریب30 سالہ علی صابر نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔