اسلام آباد(آئی این پی )26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزا سنا دی۔ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان کو 66 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے 3 مقدمات (تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک ) کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جب کہ ایک کارکن کو بری کردیا۔فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔