جاپان کے سابق وزیراعظم کو قتل کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی

ٹوکیو(آئی این پی)جاپان کے سابق وزیرِاعظم شنزو آبے کو سرعام قتل کرنے والے ملزم کو سزا سنادی گئی۔عالمی میڈیا  رپورٹ کے مطابق 45 سالہ ملزم ٹیٹسویہ یاماگامی کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم شنزو آبے کا قتل ایک سوچا سمجھا اور انتہائی سنگین جرم تھا، جس نے جاپانی معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استغاثہ نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ یہ قتل محض ایک فرد پر حملہ نہیں تھا بلکہ جمہوری عمل، عوامی اعتماد اور قومی سلامتی پر براہِ راست ضرب تھی