حب ریلی آٹو کراس حادثے میں رضا کار دانش انتقال کر گئے

حب ریلی آٹو کراس حادثے میں رضا کار دانش انتقال کر گئے

حب ریلی آٹو کراس 2025 کے دوران ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں رضا کار دانش زخمی ہو گئے اور بعد ازاں اسپتال میں انتقال کر گئے۔

 یہ حادثہ طارق خان کی گاڑی کے دوران پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں دانش شدید زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔اس واقعے کے بعد حب ریلی آٹو کراس کی انتظامیہ نے فوراً ریلی کو ملتوی کر دیا تاکہ حادثے کے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا سکے۔ ڈرائیورز اور انتظامیہ نے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یہ حادثہ حب ریلی آٹو کراس کے دوران ہونے والی دیگر سرگرمیوں کے مقابلے میں ایک سنگین واقعہ تھا، جس کی وجہ سے سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں مزید غور و فکر کی ضرورت شدت سے محسوس ہو رہی ہے۔