فیصل آباد،ڈاکٹرز نے تین سالہ بچے کی جان بچا لی

فیصل آباد(آئی این پی ) فیصل آباد کے چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز نے بروقت اور کامیاب طبی  امداد کے ذریعے 3 سالہ بچے کی جان بچا لی۔ تفصیل کے مطابق ننھے بچے کے گلے میں پھنسا دروازے کا تالا کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا۔یہ پیچیدہ آپریشن ماہر گیسٹرو انٹرالوجسٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے اپنی میڈیکل ٹیم کے ہمراہ انجام دیا، ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچہ گزشتہ چار دن سے شدید تکلیف میں مبتلا تھا اور اسے سانس لینے اور خوراک نگلنے میں مشکلات کا سامنا تھا