کاہنہ :ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کاہنہ کی شاہراہ پر ٹولیوں کی صورت میں ون ویلنگ کرنے والے 7 ملزم گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دئیے۔ ترجمان کے مطابق ملزموں میں رحمان،تجمل،ندیم،اسد ودیگر شامل ہیں۔۔ملزم اپنی اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر سٹنٹ کررہے تھے۔