ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے 10 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ کا ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کیخلاف ایکشن جاری رہا، شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 10 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ اور دیگر علاقوں سے 7ون ویلرز گرفتار ہوئے۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، 3پستول، گولیاں اور میگزینز برآمدکئے گئے۔