لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والے 21 ملزم گرفتار کرلیے ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 21 ملزمان گرفتار کیے گئے، ڈیفنس، مال روڈ،جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ دیگر علاقوں سے 19 ون ویلرز گرفتارکیے گئے، جبکہ پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جن سے پتنگیں اور ڈور برآمد ہوئی۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالدکا کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔