ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا بہترین موقع ہے، کیونکہ چھ سیارے ان دنوں ایک ہی لائن میں نظر آ رہے ہیں۔
اس دوران زہرہ، مشتری، مریخ اور زحل کو آنکھ سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ نیپچون اور یورینس کو صرف دوربین کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ شاندار فلکیاتی منظر فروری کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے گا، جس سے فلکیات کے شوقین افراد کو ایک نادر موقع ملے گا۔