رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں دکھائی دیں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق، مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون آج سے ایک قطار میں نظر آنا شروع ہوں گے، اور 28 فروری تک عطارد بھی ان میں شامل ہو جائے گا۔ان سیاروں میں سے مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آںکھ سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ دیگر سیاروں کا جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق، اس قدرتی مظاہرے کو "سیاروں کی پریڈ" کہا جاتا ہے۔سائنس کمیونیکیٹر جینیفر میلارڈ نے کہا کہ سیاروں کو براہ راست دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے، کیونکہ اس سے قبل یہ روشنی کے ذرات لاکھوں یا اربوں میل کا سفر کر کے ہماری آنکھوں تک پہنچتی ہیں۔فروری کے آخر میں نایاب 7 سیاروں کی پریڈ کا آغاز ہو گا۔