عالیہ حمزہ کا مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

 اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی۔عالیہ حمزہ کی جانب سے درخواست میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔عالیہ حمزہ نے درخواست میں کہا کہ کسی بھی معلوم یا نامعلوم مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے، مقدمہ میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔