واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسقاط حمل کی مخالفت کرنے والے ان 23مظاہرین کو معافی دینے کے احکامات پر دستخط کر دئیے ہیں جن کو سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت میں مقدمات کا سامنا تھا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں اسقاط حمل مخالف ایک بڑی ریلی سے ایک دن قبل اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان پر مقدمہ نہیں چلایا جانا چاہیے تھا۔ ان میں بہت سے افراد عمر رسیدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس پر دستخط کرنا بڑے اعزاز کی بات کی ہے۔