ٹرمپ کا امریکی تاریخ کے 3اہم قتل کی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم

جان کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اورمارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس سامنے لائی جائیں گی 
   واشنگٹن(آئی این پی )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں ہونے والے 3اہم قتل کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لانے کا حکم دے دیا ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حکم نامے میں ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس اور اٹارنی جنرل کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی ان فائلوں کو منظر عام پر لانے کے لیے 15دن کا وقت دیا گیا ہے۔جبکہ دیگر 2قتل کی تحقیقاتی رپورٹس کو 45دن میں منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے۔ حکمنامے کے تحت سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی، سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی اور شہری حقوق کی اہم سیاہ فام شخصیت مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹس عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔