اسلا م آباد(آئی این پی )خالصتان تحریک کے رہنما کی جانب سے آپریشن سندور کے حقائق منظر عام لانے والی پاکستانی کتاب کی پذیرائی کی گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق سکھ برادری کے اسکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے آپریشن سندور کے حقائق پر مبنی پاکستانی کتاب پر مثبت تبصرہ کیا ہے۔ خالصتان تحریک کے سب سے موثر رہنما ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے 11 اگست کو شائع ہونے والی کتاب کی کھل کر حمایت کی، سکھ آزادی کے سب سے طاقتور رہنما کی حمایت پر بھارت میں سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔