روس نے آئی سی سی ججوں اور چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو قید کی سزا سنا دی

ماسکو (آئی این پی )روس نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی)  کے اعلی ججوں اور اس کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کو قید کی سزا سنا دی ۔ یہ اقدام آئی سی سی کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے ردِ عمل میں کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی عدالت نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے چیف پراسیکیوٹر کریم احمد خان اور 8 دیگر سینیئر ججز کو ان کی غیر موجودگی میں قید کی سخت سزائیں سنائی ہیں۔ یہ فیصلہ 12 دسمبر 2025 کو ماسکو سٹی کورٹ نے سنایا۔ماسکو سٹی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان کو 15 سال قید کی سزا دی۔ اس دوران ابتدائی 9 سال جیل میں گزارے جائیں گے اور باقی مدت سخت نظم و ضبط والی اصلاحی کالونی میں کاٹی جائے گی۔ دیگر 8 آئی سی سی اہلکاروں، جن میں سابق صدر پیوتر ہوفمانسکی اور دیگر ججز شامل ہیں، کو ساڑھے 3 سال سے 15 سال تک قید کی سزائیں دی گئی ہیں