کراچی(آئی این پی )صارم قتل کیس میں پولیس کی خصوصی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا عمل جاری ہے، گذشتہ رات حراست میں لیے گئے 2افراد کو چھوڑ دیا گیا۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات حراست میں لیے گئے 2افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ تفتیش میں دونوں افراد کو کلیئرقرار دے دیا گیا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دونوں افراد وقوع کے وقت اپنی نوکریوں پر تھے، تحقیقاتی ٹیم کے پاس اس وقت 7افراد زیرتفتیش ہیں، جلد ڈی این اے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔