کراچی، 7 سالہ صارم سے زیادتی و قتل کا شبہ، 7 افراد زیر حراست

کراچی (آئی این پی )نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے قتل کے شبے میں 7  افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں مدرسیکا معلم، پلمبر، 3 چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ تمام افرادکی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی، ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ صارم 7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا اور اس کی لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔