اشرافیہ کے لئے مختص انڈومنٹ فنڈ پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات

پاکستان ایڈمنسٹریٹر سورسز اور پروینشل مینجمنٹ سروسز کیلئے فنڈز کا قیام  امتیازی سلوک قرار 
اشرافیہ کی ویلفیئر کے لئے 3 ارب کے فنڈز کا قیام قوانین کی عدم موجودگی میں ہوا:آڈیٹرجنرل
لاہور(رپورٹ:دانش منیر)اشرافیہ کے لئے مختص انڈومنٹ فنڈ پر آڈیٹر جنرل نے اعتراضات اٹھا دئیے،پاکستان ایڈمنسٹریٹر سورسز اور پروینشل مینجمنٹ سروسز کے لیے ویلفئر اینڈومنٹ فنڈز کا قیام  امتیازی سلوک قرار،آڈٹ رپورٹ میں لکھا گیا  نگران حکومت نے صرف پی اے ایس اور پی ایم ایس افسران کے لیے 3 ارب کے ویلفر فنڈ کا قیام کیا،پاکستان کے بنیادی انسانی حقوق یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے،آڈیٹر جنرل کی آڈیٹ رپورٹ میں  مالی سال 2022-23 میں اشرافیہ کے لئے مختص انڈومنٹ فنڈ پر اعتراضات اٹھا دئیے گئے،پاکستان ایڈمنسٹریٹر سورسز اور پروینشل مینجمنٹ سروسز کے لیے ویلفئر اینڈومنٹ فنڈز کا قیام  امتیازی سلوک قرار پایا،آڈٹ رپورٹ میں لکھا گیا کہ نگران حکومت نے صرف پی اے ایس اور پی ایم ایس افسران کے لیے 3 ارب کے ویلفر فنڈ کا قیام کیا، جب کہ پاکستان کے بنیادی انسانی حقوق یکساں حقوق کی ضمانت دیتے ہیں،صرف بیورکریسی کے لیے ویلفیر اینڈومنٹ فنڈز کا قیام دیگر سرکاری ملازمین کے ساتھ امیتازی سلوک ہے،رپورٹ کے مطابق ویلفیر اینڈومنٹ فنڈز کے لیے 3 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ دی گئی،فنڈز اکاؤنٹ میں مقرر تاریخ تک رقم جمع نہ کروانے سے مالی نقصان پہنچا،مقررہ وقت تک رقم جمع نہ کرانے سے 19 کروڑ 72 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا،اشرافیہ کی ویلفئر کے لیے 3 ارب کے فنڈز کا قیام قوانین کی عدم موجودگی میں ہوارپورٹ کے مطابق متعلقہ محکمہ کو تحفظات سے متعلق آگاہ کیا گیا مگر کوئی جواب نہیں آیا،