خطرناک عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کو خالی کرنیکا حکم

 خطرناک، جزوی خطرناک سکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت 
لاہور(کرائم رپورٹر )محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کی تمام خطرناک عمارتوں والے سکولوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تمام خطرناک، جزوی خطرناک سکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا بھی حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔مراسلے میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری سکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کئے جانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کسی ناخوشگوار واقعیکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔