سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کیلئے کام شروع

ڈپٹی کمشنرز کو بھی خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے میں معاونت کی ہدایت 
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو کے لیے کام شروع کردیا ،صوبے بھر سے خطرناک عمارتوں کا ڈیٹا منگوا لیا گیا۔ایجوکیشن اتھارٹیز کو 7 دنوں میں ڈیٹا ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ڈپٹی کمشنرز کو بھی خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کرنے میں معاونت کی ہدایت کی گئی ہے ،خطرناک عمارتوں کی 5 ارب روپے سے تعمیر و مرمت کی جائے گی۔خطرناک عمارتوں کا معاملہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے۔چیف منسٹر اینشیٹو کے تحت سکولوں کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے۔