واشنگٹن (آئی این پی)امریکی حکومت میں ایک سینیئر سٹیٹ ڈپارٹمنٹ اہلکار کے مطابق سکیورٹی جائزے کے بعد لبنان کے دارالحکومت بیروت میں واقع اپنے سفارتخانے سے غیر ضروری عملے کو واپس بلانے کا حکم دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری پروگرام پر کوئی معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ایران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو وہ جواب دے گا، اور خیال کیا جاتا ہے کہ مشرقِ وسطی میں امریکی اڈے اور تنصیبات ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔اسی دوران، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کے دورے کو بغیر وجہ بتائے مخر کر دیا ہے