ایرانیوں کے رہائشی سٹیٹس میں تبدیلی کی خبریں غلط ہیں:متحدہ عرب امارات

 ایرانی کمیونٹی ملک کے سماجی ڈھانچے کا ایک محترم اور قابل تعریف حصہ ہے:ترجمان وزارت خارجہ
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ملک میں ایرانی باشندوں کے رہائشی سٹیٹس میں تبدیلی سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو غلط قرار دیا ہے۔بعض میڈیا رپورٹس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایرانیوں کے ویزے منسوخ کیے جانے کے دعوے بھی شامل تھے۔عرب نیوز کے مطابق یو اے ای کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے  ایرانی کمیونٹی ملک کے سماجی ڈھانچے کا ایک محترم اور قابل تعریف حصہ ہے۔بیان کے مطابق ادارہ جاتی قواعد و ضوابط، منظور شدہ طریقہ کار اور فریم ورک کے تحت بغیر کسی استثنی کے تمام رہائشیوں کی حفاظت اور بہبود کے لیے کام کیا جاتا ہے۔