پاکستانی حملوں سے شہری متاثر ہوئے، افغانستان میں کوئی مسلح گروہ نہیں:طالبان وزیر خارجہ

 کابل(آئی این پی )افغان طالبان کے وزیر خارجہ  امیر خان متقی نے  کہا  ہے حالیہ پاکستانی حملوں سے صرف عام شہری متاثر ہوئے،افغانستان میں کسی بھی قسم کے مسلح گروہ موجود نہیں ہیں بی بی سی کے مطابق  افغانستان میں طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت  نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کی معاون سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور روزمیری ڈیکارلو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں امیر خان متقی نے  کہا افغانستان میں کسی بھی قسم کے مسلح گروہ موجود نہیں ہیں