لاہور ( کرائم رپورٹر)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور ویمن پروٹیکشن سنٹر میں متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل خود سنے۔ اس موقع پر ایس پی اقبال ٹا ئون بلال احمد اور ایس ایچ او وحدت کالونی انصار نواز بھی موجود تھے، جنہوں نے خواتین کے مسائل کے فوری حل کے لئیمتعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔ متاثرہ خواتین نے شکایت کی کہ ان کے کیسز طویل عرصے سے زیر التوا ہیں، جس پر چیئرپرسن نے فوری کارروائی کی ہدایات دیں۔