چیمپئنز ٹرافی : تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ، عطا تارڑ

بھارتی میڈیاا جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈا کر رہا ہے: وزیر اطلاعات
اسلامم آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والے تھریٹ الرٹ جعلی اور بے بنیاد ہیں، پاکستان انہں مسترد کرتا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیاا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق جھوٹا بے بنیاد اور من گھڑت پروپگنڈا کر رہا ہے، یہ سب بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایماء پر کیا جا رہا ہے، جسے پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ کا کامیابی سے انعقاد ہضم نہیں ہو رہا۔عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے زر سایہ بھارتی میڈا کا پاکستان کے خلاف پروپگنڈا مسترد کرتے ہں، پاکستان میں اسپورٹس کو سبوتاڑ کرنا بھارت کی مذموم کوشش ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے میدانوں میں کرکٹ کا ہونا، دنیا بھر کے لوگوں کی جیت ہے، جس کا ایک بڑا ثبوت یہاں پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں عوام کا بھرپور جوش و خروش ہے