ٹیکس چوری کی 20فیصد رقم یا 3 تنخواہیں انعام دی جائیں گی:ترمیمی قانون
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹیکس چوری پکڑنے والے ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ٹیکس چوری کی 20 فیصد رقم یا 3 تنخواہیں انعام دی جائیں گی۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نظام میں تبدیلی کے بعد ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے بھی اہم فیصلہ کیا ہے۔ نئے نظام کے تحت جہاں اب ٹیکس کی وصولی اینوئل کے بجائے کیپٹل ویلیو پر کی جانی ہے وہاں شہریوں کو ان کی پراپرٹیز کی سیلف اسیسمنٹ کی اجازت ہوگی۔ سیلف اسیسمنٹ میں گھپلوں کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس میں چوری پکڑنے والوں کو خصوصی انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترمیمی قانون کے مطابق چوری شدہ ٹیکس کا 20 فیصد نشان دہی کرنے والے ملازمین کو دیا جائے گا۔ محکمہ ایکسائز نے ترمیمی قانون نافذ کردیا ۔