سلامتی کونسل کا کانگو میں فوری طور پر فائر بندی کا مطالبہ

واشنگٹن(آئی این پی )اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے سلامتی کونسل نے عوامی جمہوریہ کانگو میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ لڑائی فورا بند کریں اور ان علاقوں سے انخلا کریں جن پر ان کا کنٹرول ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سلامتی کونسل کی متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد میں فائربندی کی درخواست کی گئی ہے