فرانس کے شہر مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے اندر دھماکہ

  پیرس(آئی این پی )فرانس کے شہر مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے اندر دھماکہ ہوا ہے، جس میں جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ فرانس کے شہر مارسیلی میں روسی قونصل خانے کے اندر دھماکہ  ہوا ہے۔فرانسی میڈیا  کے مطابق  مارسیلی میں روسی سفارتخانے کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔