ایس پی ڈاکٹر عمر کا دورہ ،نے فورس کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے چینی قونصل خانہ کا سکیورٹی دورہ کیا۔ ایس پی نے ونگ انچارج چائنیز قونصلیٹ ڈی ایس پی عمران حیدر سے ملاقات کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ونگ انچارج عمران حیدر نے چینی قونصل خانہ کی سکیورٹی بارے آگاہ کیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے چائنیز قونصل خانہ کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ چائنیز قونصلیٹ پر تعینات لیڈیز فورس کو بھی چیک، الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس پی یو کے جوانوں کی سکیورٹی ڈیوٹی کو بھی چیک، الرٹ اور بریف کیا۔ ان کے مطابق ایس پی یو کی گارڈ چائنیز ایس او پی کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دے، تمام جوان جیکٹ و ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔ چینی قونصل خانے کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔