کینیڈا میں امریکی قونصل خانے پر فائر نگ کے واقعہ کی تحقیقات شروع

ٹورانٹو(آئی این پی ) کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں واقع امریکی قونصل خانے پر فائرنگ  کے بعد سکیورٹی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا  ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا جب نامعلوم افراد نے امریکی قونصل خانے کی عمارت کی جانب فائرنگ کی۔ واقعے کے فورا بعد پولیس اور سکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے