وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا صوبائی کابینہ میں تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی )  وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے دونوں سابق وزرا تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کو  صوبائی کابینہ میں شامل نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو بھی اس فیصلے پر راضی کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو ہدایت دی تھی کہ کامران بنگش اور تیمور جھگڑا کو کابینہ میں شامل کیا جائے، تاہم وزیراعلی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں گزشتہ حکومت میں دونوں رہنمائوں کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اپنے فیصلے پر قائل کر لیا۔