پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔ عدالت نے کامران بنگش کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی۔