پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم جیل منتقل

پشاور(خصوصی رپورٹ ) پی ٹی آئی رہنماں عرفان سلیم، تیمور جھگڑا اورکامران بنگش کو گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے تینوں رہنمائوں کو گزشتہ رات پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیاگیا تھا۔گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بار روم میں آئے اور پی ٹی آئی رہنمائوں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے جہاں تینوں رہنمائوں کو حراست میں لیا گیا۔گرفتاری کے وقت صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس تھری ایم پی او کے آرڈر موجود ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتار کیا گیا؟۔صحافی کے سوال پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ میرے پاس تھری ایم پی او آرڈر موجود ہے، پولیس کے مطابق تینوں رہنماں کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔