بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستوں پر سماعت28فروری کو ہوگی

 اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔عدالت عظمیٰ نے 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ  بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کرے گا۔اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلیے دائر درخواستیں بھی سماعت کیلئے  مقرر کی ہیں۔دھاندلی کی تحقیقات کیلیے بانی پی ٹی آئی اور شیر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 28 فروری کو سماعت کرے گا۔