اسلام آباد(آن لائن)وزیرِاعظم شہباز شریف 25-26 فروری کو ازبکستان کا دورہ کریں گے، وزیرِاعظم کا دورہ ازبک صدر شوکت مرزیویوف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی شریک ہوگا، دورے کے دوران دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاعی امور پر بات چیت ہوگی