جاپان میں برڈ فلو کا ایک اور کیس، لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ

جاپان میں برڈ فلو کا ایک اور کیس، لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ

جاپان میں برڈ فلو کے ایک اور کیس کی تصدیق کے بعد لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ایباراکی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم میں انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے، جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا، جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔تازہ کیس کے بعد رواں سیزن میں تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔ جاپان میں رواں سیزن میں برڈ فلو کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔