لاہور چڑیا گھر کرسمس پر خوشیوں کا مرکز، شہریوں نے لطف اٹھایا

لاہور چڑیا گھر کرسمس پر خوشیوں کا مرکز، شہریوں نے لطف اٹھایا

لاہور میں کرسمس کے موقع پر چڑیا گھر مسیحی برادری کے لیے خوشیوں اور تفریح کا مرکز بن گیا۔ بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور پورا ماحول پُررونق اور جشن و مسرت سے بھر گیا۔

چڑیا گھر میں آئے شہری مختلف جانوروں کو دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔ کسی نے شیر اور ہاتھی کا مشاہدہ کیا تو کسی نے ہرن، مور اور دیگر جانوروں سے لطف اٹھایا۔تفریحی مقامات اور گرجا گھروں پر غیر معمولی رش کے درمیان لاہور چڑیا گھر میں مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلم شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی، جس سے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا۔شہریوں کا کہنا تھا کہ تہوار کے موقع پر گھر میں بیٹھنے کے بجائے تفریحی مقامات کا رخ کرنا خوشیوں کو دوبالا کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ چڑیا گھر انتظامیہ نے خصوصی سجاوٹ اور حفاظتی انتظامات بھی کیے تاکہ سب آرام دہ اور محفوظ ماحول میں کرسمس کی خوشیاں منا سکیں۔